اہم خبریں

ورلڈ بینک نے اہم کام کے لیے 30 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دی ہے جو پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت فراہم کیا جائے گا۔

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، یہ قرض پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ قرض سے صوبائی حکومت کے اسموگ مٹٰیگیشن ایکشن پلان کو مزید تقویت ملے گی۔

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ پنجاب کلین ایئر پروگرام اسموگ کم کرنے کے منصوبے کے لیے معاون ہے اور یہ لاکھوں شہریوں کی صحت اور فلاح کو بہتر بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔

ورلڈ بینک نے مزید کہا کہ یہ پروگرام عالمی بینک کے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے مطابق ہے، جس سے لاہور ڈویژن کے 13 ملین شہریوں کو فضائی آلودگی سے جڑی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں