اہم خبریں

مستونگ ،لک پاس کے مقام پر سردار اختر مینگل کے دھرنے کے قریب خود کش دھماکا

مستونگ (اے بی این نیوز)بلوچستان کےضلع مستونگ میں لک پاس کےمقام پر سرداراختر مینگل کے دھرنے کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے،جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق حملہ آور نےدھرنےمیں جانے کی کوشش کی،محافظوں اور کارکنوں کے روکنے پر حملہ آور نےقریب میدان میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا،حملہ آور اپنے ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پر آیا تھا،دھماکے کے بعد حملہ آورکا ساتھی فرار ہو گیا،دھماکے کی زوردار آواز کچھ علاقوں میں سنی گئی۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نےعلاقےکو گھیرے میں لےلیا،خیال رہے کہ سردار اختر مینگل ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری پر دھرنے دئیے ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: ڈی جی خان ،لکھانی پولیس پوسٹ پر 20 سے 25 دہشتگردوں کا حملہ،2 ملزمان ہلاک

متعلقہ خبریں