اہم خبریں

بلوچستان کے بنیادی مسائل میں لاپتہ افراد کا مسئلہ سب سے پیچیدہ ہے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ را کے ایجنڈے پر کام کرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث اور احتجاج کرنے والے قوم پرست گروہوں سے مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ یہ عمل ممکن نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جو لوگ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور بلوچستان کو آزاد کرانا چاہتے ہیں ان سے مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلوچستان میں تمام لوگ بے گناہ ہیں تو یہ دہشت گردی کی کارروائیاں کون کر رہا ہے؟
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ بلوچستان کے بنیادی مسائل میں لاپتہ افراد کا مسئلہ سب سے پیچیدہ ہے تاہم ترقی اور حکمرانی سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید ہوئے، جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنانے والے دہشت گرد تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کوئی صحافی لاپتہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کر دیا گیا

متعلقہ خبریں