اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر 8روپے 64 پیسے تک لیوی بڑھا دی ۔ لیوی میں اضافے کا اوگرا نے نوٹیفیکیشن کر دیا ۔
ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 8روپے 64 پیسے بڑھا دی گئی ۔ اب ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 78روپے 64پیسے ہو گئی۔ پیٹرول پر لیوی دو روپے 15پیسے بڑھا دی گئی۔ اور اب
پیٹرول پر 72روپے 15 پیسے لیوی ہو گئی۔نوٹیفیکیشن29 مارچ سے لاگو ہوگا۔
مزید پڑھیں :پی ایس ایل10کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ،جانئے ٹکٹ کب سے ملیں گے