اہم خبریں

حکمرانوں کے پاؤں سے زمین کھسک رہی ہے،سڑکوں پر نکلنا بھی ہمارا آئینی حق ہے،سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )سلمان اکرم راجہ ے کہا ہے کہ پورا نظام اس وقت زمین بوس ہوچکا ہے۔ سڑکوں پر نکلنا بھی ہمارا آئینی حق ہے،انسانی تاریخ سڑکوں پر طے ہوئی ہے۔
اگر سڑکوں پر ہمیں نکلنا پڑتا ہے تو اس ذمہ دار ی حکمرانوں پر ہوگی۔
سڑکوں پر نکلنا بالکل ہمارے لائحہ عمل میں شامل ہے۔ نظر آتا ہے کہ ہمارا اتحاد بھی شامل ہوگا اورپوری قوم بھی ساتھ نکلے گی۔ ان کے پاؤں سے زمین کھسک رہی ہے لیکن یہ سمجھ نہیں رہے۔
ملک کو آئین ،قانون کی بالادستی کے ساتھ قائم رہنا ہے ،ہم کرکے دکھائیں گے۔ حل یہ ہے کہ پورے ملک میں جو حکومت قائم ہو جس پر عوام کااعتماد ہو۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی جیل میں قید کے حوالے سے اعتزاز احسن کے ہوشربا انکشافات،آپ جان کر دنگ رہ جائیں گے

متعلقہ خبریں