اہم خبریں

عمران خان کی جیل میں قید کے حوالے سے اعتزاز احسن کے ہوشربا انکشافات،آپ جان کر دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) سینئرقانون دان اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ لاہورہائیکورٹ کےجج کواٹھاکر اعلیٰ عدالت میں لگادیاگیا۔ سیاسی کارکنوں کےساتھ حکومت کارویہ سب کےسامنےہے۔ صحافیوں کوبات کرنےپراٹھالیاجاتا ہے۔حکومت چاہتی ہےدیگرصحافیوں پربھی خوف طاری رہے۔ ضیاالحق کادور سیاسی کارکنوں کیلئےبہت براتھا۔ حکومت عوام میں دہشت پھیلانےکی کوشش کررہی ہے۔ شہبازشریف وزیر اعظم ہیں لیکن احکامات کہیں اور سے آتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سےمجھےہمدردی ہےاس کےساتھ زیادتی ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی کو5دن بغیربجلی کےقیدرکھاگیا۔ وہ اےبی این کےپروگرام’’ڈبیٹ@8میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
عدالت کاحکم تھابانی کی کارکنوں سےملاقات کرائی جائے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کی جرأت کہ وہ بانی سےملاقات نہ کرانےدے۔ یہ حکومت ناعاقبت اندیش لوگوں کی ہے۔ 6کینالزکامنصوبہ پتہ نہیں کیوں شروع کیاجارہاہے۔ 9مئی پرمعافی مانگنےپربانی پی ٹی آئی کےکیسزختم نہیں ہوں گے۔
9مئی پرآئی جی پنجاب اورخیبرپختونخواکومعافی مانگنی پڑےگی۔ کورکمانڈرکاصبح سےشام تک گھرجلتارہاکوئی کیوں نہ پہنچ سکا۔ حکومت نےکسی ایک افسرکوشوکازنوٹس جاری کیاکہ اقدامات کیوں نہ کیے۔
پی ٹی آئی کودیوارسےلگانےکیلئےتمام اقدامات کیےگئے۔ خوف کی فضاپیداکرکےکارکنوں کوڈرایادھمکایاگیا۔ پاکستان میں سیاسی حالات کاکچھ پتہ نہیں چلتا۔ بانی پی ٹی آئی کےساتھ جب تک عوام ہیں وہ زندہ ہے۔
مزید پڑھیں :بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کی خوشخبری؟ شرح سود کے حوالے سے بھی اچھی خبر،جانئے کیا

متعلقہ خبریں