اہم خبریں

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو خط لکھ دیا، جانئے کیا لکھا

پشاور ( اے بی این نیوز       )دسویں این ایف سی اجلاس بلانے کا معاملہ۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو خط لکھ دیا۔ مراسلہ کے مطابق 2018 میں پچیسویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں سابقہ قبائلی اضلاع کو خیبر پختونخوا میں ضم کردیا گیا۔ ضم اضلاع کے انضمام سے صوبے کی آبادی میں 57 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا۔

تاہم ابھی تک اتنی بڑی تعداد میں آبادی کے لئے این ایف سی ایوارڈ میں کوئی حصہ نہیں مل رہا۔ اگرچہ ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے سول اداروں اور عدلیہ کی ان علاقوں میں توسیع دی گئی ہے۔
لیکن این ایف سی میں شئیر نہ ملنے کی وجہ سے ان علاقوں میں ترقیاتی عمل اور امن و استحکام متاثر ہو رہا ہے۔

آئین میں 25 ویں ترمیم کے باوجود این ایف سی میں سابقہ قبائلی علاقوں کا شئیر صوبائی حکومت کی بجائے وفاقی حکومت کو مل رہا ہے جو کہ غیر آئینی اقدام ہے۔ سال 2010 سے اب تک ساتویں این ایف سی ایوارڈ نافذ العمل ہے جس میں خیبر پختونخوا میں شامل ضم اضلاع کی آبادی کے شئیر کا شئیر کا تعین نہیں۔
یہ عمل فیڈریشن اور آئین کے آرٹیکل 160 کی روح کے منافی ہے۔2018 میں 25 ویں آئینی ترمیم کے بعد ضروری ایڈجسمنٹ کے بغیر ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی مسلسل توسیع قبائلی اضلاع کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی خلاف ورزی اور خود 25 ویں آئینی ترمیم سے متصادم ہے۔
خیبر پختونخوا کو جائز حصہ دیے بغیر ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی غیر آئینی اور غیر منصفانہ توسیع صوبائی کے لئے قابل قبول نہیں۔ لہذا مالی وسائل کی تقسیم میں ضم اضلاع کے عوام کو شامل کرنے کے لئے 10 ویں این ایف سی کا اجلاس جلد سے جلد بلایا جائے۔

مزید پڑھیں :عمران خان سےبچوں کی بات کرانے کا فیصلہ،وکلاء ٹیم کو عدالتی احکامات لیکر جیل کے اندر جانے کی اجازت نہ مل سکی

متعلقہ خبریں