سیالکوٹ (اے بی این نیوز)پولیس نے جمعہ کو سیالکوٹ میں ایک وین کو روکنے اور یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے والے پانچ ملزمان کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی۔
ایف آئی آر کے مطابق تین موٹرسائیکلوں پر سوار پانچ ملزمان نے وین پر حملہ کیا اور اس کی ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچایا اور ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت بعد میں حمزہ کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے والے چار ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنا شروع کر دیے۔دوسری جانب گرفتار ملزمان کا کہنا تھا کہ غلط کراسنگ پر موٹر سائیکل سواروں اور وین ڈرائیور کے درمیان جھگڑا ہوا اور طالبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور ہراساں کیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ