اہم خبریں

جعفر ایکسپریس 17 روز بعد کوئٹہ سے پشاور روانہ

کوئٹہ (اے بی این نیوز)بلوچستان میں حملے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 17 روز بعد کوئٹہ سے 400 سے زائد مسافروں کو لے کر پشاور کیلئے روانہ ہو گئی۔11 مارچ کو دہشتگرد حملے کے بعد سے اندرونِ ملک کے لیے کوئٹہ سے پہلی ٹرین روانہ ہوئی ہے۔

جعفر ایکسپریس کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہوئی۔قومی اسمبلی کے رکن جمال شاہ کاکڑ نے مسافروں کو رخصت کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا مشکور ہوں ، ٹرین روانگی سے مسافروں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔

دوسری جانب ڈی ایس ریلویز کا کہنا ہے کہ ٹرین کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، پشاور سے گزشتہ روز روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ پہنچ رہی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا میں یمن جنگی منصوبہ لیک ،معاملہ وفاقی عدالت میں پہنچ گیا

متعلقہ خبریں