اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) فیصل چودھری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے عدالت کے فیصلے توہین کی ہے۔ اڈیالہ جیل میں ملاقات روکنے کا مقصد بانی پی ٹی آئی کا پیغام روکنا ہے۔ وہ اے بی این نیوز میں سوال سے آگے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
اگر بانی پی ٹی آئی کے بارے بات نہیں کرنی تو کیا ہم نےجھنجنا بجانا ہے۔ حکومت نے بانی سے ملاقات پر پابندی کسی قانون کے تحت لگائی ہوئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچوں سے بھی بات نہیں کرائی جاتی۔
مزید پڑھیں :فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے پی ٹی آئی کے 10 ورکرز مقدمہ سے ڈسچارج کر دیئے
