اسلام آباد ( اے بی این نیوز )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ پی ٹی آئی کے 10 ورکرز عدالت نے مقدمہ سے ڈسچارج کر دیئے۔ دیگر ورکرز کو شناخت پریڈ پر 12 دن کیلئے جیل بھیجنے کا حکم۔ قبل ازیں
پاکستان تحریک انصاف کے 29 کارکنان انسدادِدہشتگردی عدالت میں پیش کردیئے گئے۔ پولیس کیجانب سے کارکنان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بیجھنے کی استدعا۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
پی ٹی آئی کارکنان آج راولپنڈی ڈویژن کے مختلف مقدمات میں ضمانت کے بعد رہا ہوئے تھے ۔ پولیس نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1033 میں شناخت پریڈ کیلئے استدعا کی ۔ تھانہ کوہسار میں 26 نومبر احتجاج پر مقدمہ درج ہے ۔ ملزمان کیجانب سے سردار مصروف ایڈوکیٹ ،آمنہ علی ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
مزید پڑھیں :سوشل میڈیا اکاؤنٹس ، جے آئی ٹی نے علیمہ خان سے 14سے زائد سوالات کے جوابات طلب کر لئے