اہم خبریں

سوشل میڈیا اکاؤنٹس ، جے آئی ٹی نے علیمہ خان سے 14سے زائد سوالات کے جوابات طلب کر لئے

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   ) پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے حوالے سے علیمہ خان کا جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کا معاملہ ۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے فی الحال پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مواد کو اون نہیں کیا۔ علیمہ خان نے جواب دیا کہ

سوشل میڈیا اکاؤنٹس بیرون ملک سے آپریٹ ہوتے ہیں اس کی تفصیلات نہیں جانتی۔ علیمہ خان کے انکار کے بعد جے آئی ٹی نے سوالنامہ دے دیا۔ علیمہ خان کو دو مختلف قسم کی سوالنامے دیئےگئے۔
ایک سوال نامہ ذاتی معلومات ، زرائع آمدن اور پارٹی ایکٹویٹی کے حوالے سے تھا ۔ دوسرے سوالنامہ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے حوالے سے سوالات درج تھے۔ سوالنامہ میں 14سے زائد سوالات کے جوابات مانگے گئے۔ سوالات کئے گئے کہ
کیا علیمہ خان پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاوئنٹس بیانیہ کا اپناتی ہیں۔ پی ٹی آئی کے کتنے سوشل میڈیا اکاوئنٹس ہیں اس کی تفصیل لکھیں۔ سوشل میڈیا اکاوئںتس کا مواد کون لکھتا ہے اور کون پوسٹ کرتا ہے۔

سوشل میڈیا کی پالیسی کون مرتب کرتا ہے اور آپریٹ کہاں سے ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا سے وابستہ لوگ کون کون ہے اور کہاں سے آپریٹ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں :فارورڈ بلاک کی باتیں غیر ضروری ،غلط اورحقائق کے برعکس ہیں،بیرسٹر گوہر

متعلقہ خبریں