اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں صوبے یا قومی اسمبلی سطح پر فاروڈ بلاک نہیں بن رہا۔ فاروڈ بلاک کی باتیں غیر ضروری ،غلط اورحقائق کے برعکس ہیں۔
اس سے پہلے بھی پنجاب سے متعلق فاروڈ بلاک کی باتیں سامنے آتی رہی ہیں۔
پنجاب،کے پی،قومی اسمبلی سے متعلق فاروڈ بلاک کی بے بنیاد باتیں ہورہی ہیں۔ پی ٹی آئی متحد اوربانی پی ٹی آئی کی قیادت میں یکجا ہے۔ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے جس میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔
اختلاف رائے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی فاروڈ بلاک ہے۔ پارٹی میں ہر ورکراورعہدے دار کو اپنے اظہار کی مکمل آزادی ہے۔ کسی کا کمیٹی میں ہونایا نہ ہونا یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔
مزید پڑھیں :مریم نواز کا انقلابی اقدام، خصوصی افراد ،بزرگ شہریوں اور طلبہ کیلئے بہت بڑے پیکج کا اعلان،جانئے کیا