اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عیدالفطر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایک ڈالر اور چالیس سینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 7 ڈالر 24 سینٹ سے کم ہو کر 5 ڈالر 84 سینٹس فی بیرل ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں ڈیزل 60 سینٹس سستا ہو گیا ہے۔ پاکستان میں مارکیٹ ذرائع کے مطابق موجودہ عالمی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ حتمی فیصلہ اور اعلان حکومت کرے گی۔
مزید پڑھیں :مریم نواز کا انقلابی اقدام، خصوصی افراد ،بزرگ شہریوں اور طلبہ کیلئے بہت بڑے پیکج کا اعلان،جانئے کیا