اہم خبریں

مریم نواز کا انقلابی اقدام، خصوصی افراد ،بزرگ شہریوں اور طلبہ کیلئے بہت بڑے پیکج کا اعلان،جانئے کیا

لاہور( اے بی این نیوز    )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ۔پنجاب میں خصوصی افراد ،بزرگ شہریوں اور طلبہ کیلئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی ہے۔
جنسی جرائم کی روک تھام کیلئے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی منظوری بھی دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زیادتی کے واقعات سن کر سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ پنک سالٹ پاکستان کا ہے پیکنگ کرکے فائدہ دوسرے ممالک اٹھا رہے ہیں۔
شہریوں نے نگہبان رمضان پر نہایت مثبت رسپانس دیا ہے۔ 25لاکھ64ہزار گھرانوں کو نگہبان رمضان کے چیک مل چکے ہیں۔ خوشی ہوئی کہ وفاق اور صوبوں نےپنجاب کے رمضان پیکیج کو فالو کیا۔

مزید پڑھیں :لکی مروت،پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

متعلقہ خبریں