اہم خبریں

شوال کا چاند اتوار کی شام نظرآنے کا قوی امکان

اسلام آباد( اے بی این نیوز) شوال کا چاند اتوار کی شام کو نظر آنے اور عید الفطر 31 مارچ بروز پیر ہونے کا قوی امکان ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق 30 مارچ کی شام کو چاند کی عمر لگ بھگ28 گھنٹے ہوگی جسے دیکھنا ممکن ہوگا تاہم چاندنظرآنے کاحتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے عید پر موسم کی صورتحال بھی بہتر رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، عید کے تینوں روز درجہ حرارت معمول کے مطابق رہے گا۔

علاوہ ازیں سعودی ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا امکان ہے، ماہرین فلکیات کے مطابق ہفتہ 29 رمضان کو دوپہر دو بجے چاند کی پیدائش ہوگی اور سورج غروب ہونے کے بعد عید کا چاند 8 منٹ تک اُفق میں رہے گا۔

سعودی ماہرین فلکیات کاکہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی شوال کے چاند کا مشاہدہ کرنے کی کوشش کرے گی،سورج 6 بج کر 12 منٹ پر غروب ہوگاجبکہ چاند 6 بج کر 20 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔
مزید پڑھیں: ایران کا پاور شو، تیسرا زیر زمین میزائل بیس دنیا کے سامنے پیش کردیا

متعلقہ خبریں