پشاور(اے بی این نیوز)جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال ہوگئی، ٹرین پشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئی۔ وفاقی وزیر امور کشمیرامیرمقام اور ریلوے حکام نے ٹرین کو رخصت کیا۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس میں 280 مسافر سوار ہیں۔
وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور و سیفران امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے تھے انہیں مایوسی ہوئی، وزیراعظم اور آرمی چیف ملکی سلامتی کے لیے پُرعزم ہیں۔
امیرمقام کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی قیادت میں دہشتگردوں کو شکست ہوگی۔ دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے ۔ دہشتگرد پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں۔
امیر مقام نے کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے، کوئی سیاست نہ کرے، بانی پی ٹی کی ہدایت پر دی گئی آخری کال ٹُھس ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ بھی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال مسترد کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی ان کا اپنا معاملہ ہے، کبھی اپنی جماعت سے کسی کو باہر کر دیتے ہیں اور کبھی کسی کو اندر کر دیتے ہیں۔
دوسری جانب 16 دن کی بندش کے بعد بلوچستان سے بھی ٹرین سروس کا آج سے آغاز ہوگا، سٹیشن ماسٹر کے مطابق آج پہلی ٹرین سبی سے پشاور کیلے روانہ ہو گی۔ 12 بوگیوں پر مشتمل جعفر ایکسپریس دوبجکر10منٹ پر روانہ ہوگی۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے کپتان زخمی، پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر