اہم خبریں

ملکی معیشت کیلئے خوشخبری، آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز       )ملکی معیشت کیلئے خوشخبری۔ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا۔ ایگزیکٹوبورڈ کی منظور ی کے بعد توسیع سہولت پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر ملیں گے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ایک ارب30کروڑ ڈالر ملیں گے۔ مجموعی قرض کی رقم 2 ارب ڈالر ہو جائے گی۔

آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں افراط زر 2015 کے بعد سے کم ترین سطح پرہے۔ 18 ماہ کےدوران پاکستان نے چیلنجز کے باوجود میکرو اکنامک استحکام کی بحالی میں پیش رفت کی۔ پاکستان میں اقتصادی صورتحال بہتر ہوئی۔ اقتصادی سرگرمیاں بتدریج بڑھنے کاامکان۔ ماحولیات سے متعلق خطرات کا تاحال سامنا ہے۔

قرض پروگرام پر عملدرآمد سے توانائی کے نرخوں میں کمی آ سکے گی۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کیلئے نیا قرض پروگرام معاون ثابت ہو گا۔ زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی وصولی یقینی بنانا ہو گی۔ سخت مانیٹری پالیسی کے باعث مہنگائی کی شرح کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔ پاکستان کو سماجی تحفظ۔ تعلیم اور صحت کے شعبے کا بجٹ بڑھانا ہو گا

مزید پڑھیں :ڈیرہ اسماعیل خان،ٹانک میں ڈی ایس پی کی وین پر دہشتگردوں کا حملہ

متعلقہ خبریں