اہم خبریں

جلد مہنگائی میں کمی کے حوالے سے بڑا پیکیج لا رہے ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (اے بی این نیوز       )حکومت کی پرفارمنس نے آئی ایم ایف کو حیران کردیا۔ عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدے میں آرمی چیف نے کلیدی کردار ادا کیا ۔ مخالفین نے ڈھندوڑا پیٹا کہ منی بجٹ آئے گا۔ دہشتگردی اور مہنگائی کے باوجود معاہدہ طے پانا حکومتی سنجیدگی کو عکاس ہے۔ وزیر شہباز شریف کا کابینہ اجلاس سے خطاب۔ آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدے پرکابینہ کو مبارکباد۔ معاشی ٹیم کو شاباش دی اور کارکردگی کو سراہا ۔

کہا معاہدے کے تحت ہدف سے زائد محصولات کی وصولی قابل ستائش ہے۔ صوبوں نے زرعی ٹیکس میں بہت حصہ ڈالا۔ لگن اور محنت سے کام کرتے رہے تو ملک ضرور ترقی کرےگا۔ تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس وصولی بھی معیشت کیلئے اہم ہے۔ عدالتوں سے ٹیکس مقدمات کی مد میں 34 ارب روپے حاصل کئے۔

شوگر سیکٹر سے 12ارب اضافی وصول ہوئے۔ عدالتوں میں زیر التواء کیسر کھربوں کے ہیں۔ جلد مہنگائی میں کمی کے حوالے سے بڑا پیکیج لا رہے ہیں۔ عوام جلد مہنگائی میں کمی کے ثمرات دیکھے گی ۔ کابینہ اجلاس میں آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہارافسوس ۔ ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی ۔

مزید پڑھیں :واپڈا کا ملازمین کو عید الفطر پر ریوارڈ دینے کا فیصلہ،نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں