کوئٹہ (اے بی این نیوز)جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، سی ڈی ٹی نے 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک حملہ آوروں کے زیراستعمال اسلحہ وکمیونکیشن آلات قبضے میں لے کر فارنزک کروایا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فنگرپرنٹس نادرا کو بھجوائے گئے ہیں۔ واضح رہے جعفر ایکسپریس پر حملے میں 26 مسافر جاں بحق جبکہ 40 مسافر زخمی ہوئے تھے، فورسز کے آپریشن میں 33 حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے تھے۔
ریلوے حکام کے مطابق حملے میں جعفر ایکسپریس کے انجن سمیت 5 بوگیوں کو نقصان پہنچا تھا، جبکہ مشکاف میں ریلوے ٹریک کے 382 فٹ حصے کو بھی نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی نوید سنا دی