اہم خبریں

جہاز کا ٹائر گر جانے کے بعدپی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کا معاملہ پھر لٹک گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کا معاملہ ۔ برطانوی ایئرسیفٹی اتھارٹی نے ایک بار پھر فیصلہ موخر کر دیا۔ آڈٹ کے بعد سیفٹی اتھارٹی نے فیصلہ بیس مارچ کو سنانا تھا۔
20 مارچ کو فیصلہ سنانے کے بجائے پچیس مارچ کی تاریخ دی گئی تھی ۔ معاملہ پی آئی اے کے جہاز کا ٹائر گر جانے کے بعد تاخیر کا شکار ہوا۔ ورلڈ ایئر سیفٹی اور ایئربس معاملے کے تحقیقات کر رہے ہیں۔
تحقیقات کے مکمل ہونے تک انتظار کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :عمران خان کابیانیہ سامنےنہیں آئےگاتوہم کیاکریں گے،فیصل چودھری

متعلقہ خبریں