اہم خبریں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی والدہ کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف نے نماز جنازہ خود پڑھائی

راولپنڈی ( اے بی این نیوز    )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنی والدہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی۔ صدر آصف زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف کی نماز جنازہ میں شرکت۔
سابق وزیراعظم نوازشریف ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی شرکت۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی آرمی چیف کی والدہ کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔ خواجہ آصف،محسن نقوی،رانا ثنا اللہ،طارق فضل ،حنیف عباسی،امیر مقام کی شرکت۔
نماز جنازہ میں اہم سیاسی شخصیات ،سفارتکاروں ،اعلیٰ عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ سابق آرمی چیف قمر باجوہ ،اشفاق پرویز کیانی کی بھی نماز جنازہ میں شرکت۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں میں عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا،جانئے کتنے دن سکول و کالج بند رہیں گے

متعلقہ خبریں