اہم خبریں

پی ٹی آئی نےاپنےدورحکومت میں اپوزیشن پرکیسزبنائے، کھیل داس کوہستانی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) وزیرمملکت برائےمذہبی امور اور رہنما مسلم لیگ(ن) کھیل داس کوہستانی نے اےبی این کےپروگرام’’بدلو‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےملک میں عدم استحکام پیدا کیا۔
2018میں پی ٹی آئی نےہمارےمینڈیٹ کوچوری کیا۔ آئین کوپامال کرنےمیں پی ٹی آئی نےکوئی کسرنہیں چھوڑی۔ پی ٹی آئی نےاپنےدورحکومت میں اپوزیشن پرکیسزبنائے۔
ان لوگوں کےدورحکومت میں فروعنیت عروج پرتھی۔

رہنما پیپلزپارٹی سینیٹرشہادت اعون نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کےدرمیان رسہ کشی کافی عرصےسےجاری ہے۔ ملک میں حالیہ دہشتگردی کی وجہ سےسب کواکٹھابیٹھناچاہیے۔ میرےخیال میں26ویں اور18ویں ترمیم وقت کی ضرورت تھی۔
ججزکوعدالتوں میں لایاگیاتاکہ لوگوں کوجلدانصاف مل سکے۔ مولانا کےشامل ہونےکےبعد26ویں ترمیم پاس کرانے میں آسانی ہوئی۔ پی ٹی آئی کےلوگ اب بھی جوڈیشل کمیشن میں بیٹھےہوئےہیں۔
رہنماپی ٹی آئی علی سرفرازنے کہا کہ ملک میں عدم استحکام کوپی ٹی آئی سےجوڑنےکی کوشش کی جاتی ہے۔ پی ٹی آئی کےاحتجاج کودہشتگردی کےساتھ ملاناٹھیک نہیں۔ ہارےہوئےلوگوں کوفارم47کےتحت مسلط کیاگیا۔
پی ٹی آئی کارکنوں کوتوڑنےکیلئےجھوٹےمقدمات بنائےگئے۔ پارلیمنٹ لاجزمیں لوگوں کےگھرتوڑدیےگئےکوئی پوچھنےوالانہیں۔ فلورکراسنگ کوپارلیمنٹ کےذریعےقانون بنادیاگیا۔

مزید پڑھیں :عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے،ہمیں کوئی ایک دفعہ آکے بتائے وہ عمران خان سے کیا چاہتے ہیں،علیمہ خان

متعلقہ خبریں