راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) خیابان سرسید میں زیر زمین سیوریج لائن میں خوفناک دھماکہ ہوا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زور دار دھماکے سے سڑک میں شگاف پڑ گیا عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
دھماکے بعد سیوریج لائن میں سے دھواں نکلنے لگا۔اہل علاقہ کے مطابق خیابان سرسید میں زیر زمین سیوریج لائن میں تیسری بار دھماکہ ہوا ہے۔ علاقے میں جوتے کی فیکٹری کے باعث سیوریج لائن میں گیس بھر جاتی ہے۔
سیوریج لائن میں گزرنے والی گیس پائپ لائن بھی لیک ہے۔ سوئی گیس والوں کو کئی بار درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ اسے قبل میں اسی سیوریج لائن میں دھماکے سے سڑک زمین بوس ہوئی۔
دھماکے کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف پھیل گیا، اہل علاقہ نے کہا ایسے واقعات رونما ہو تے رہتے ہیں ان کا سف باب کیا جان ضروری ہے.