اہم خبریں

عمران خان کی رہائی،پی ٹی آ ئی ویمن ونگ نے ذمہ داری سنبھال لی،عید کے بعد سر پرائز دینے کا فیصلہ،جانئے کیا

لاہور ( اے بی این نیوز    ) پی ٹی آئی ویمن ونگ کااجلاس،عید کے بعد بانی کی رہائی کیلئے مظاہرے کرنے کا فیصلہ ۔ اجلاس کی صدارت جنرل سیکرٹری ویمن ونگ پاکستان روبینہ شاہین نے کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی ویمن ونگ کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عید کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق تحریک کو تیز کرنے کا فیصلہ۔
اجلاس میں پی ٹی آئی ویمن ونگ کی عہدیداران کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی ۔ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی اور اسیران کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری ویمن ونگ لاہور ثمینہ خاور حیات کی شرکت۔
پی ٹی آئی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عامرہ اظہر کی شرکت ۔ صدر ویمن ونگ سینٹرل پنجاب شہناز خان،مریم کلثوم،حنا سعیدہ کی شرکت ۔ فرزانہ سرور،شبانہ،شامین شاہد سمیت دیگر کی شرکت۔
روبینہ شاہین نے کہا ہے کہ عید کےبعد لاہور میں بانی کی رہائی سے متعلق مظاہرے کیے جائیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حکمران جتنا مرضی ظلم کرلیں بانی پی ٹی آئی سے عوام کی محبت کم نہیں ہوگی۔ پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری ویمن ونگ لاہور ثمینہ خاور حیات نے کہا کہ
ظلم کی تاریک رات جلد ختم ہونے والی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت نے حکمرانوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔ فارم 47 والی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں :کارکن موجودہ لیڈر شپ کی شکلوں سے نفرت کرتے ہیں، عمران خان جن سے ملنا چاہتے ہیں ان کو ملنے نہیں دیا جارہا،اعظم سواتی

متعلقہ خبریں