اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) تھانہ کراچی کمپنی کی حدور میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔ جس کی وجہ سے جس سے دو شہری زخمی ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق شہری دفتر کی جانب جارہے تھے،ذرائع کے مطابق
شہری جی ایٹ ون مین روڈ کی طرف پہنچے تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ نامعلوم افراد نے شہریوں کو دیکھتے ساتھ ہی فائرنگ کرد ی۔ زخمی ہونے والے شہریوں کو بائیں ٹانگ میں فائر لگے۔
زخمی ہونے والوں کی شناخت عاصم اور مونس کے نامعلوم سے ہوئی۔ پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔