راولپنڈی ( اے بی این نیوز )بانی پی ٹی آئی اور بشری ٰبی بی سے فیملی ممبران اور پارٹی رہنماوں کی ملاقاتوں کا دن، ملاقات کیلئے آنے والے بابر اعوان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر سلیمان اکرم راجہ جیل انتظامیہ سے الجھ پڑے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات انکی دی گئی لسٹ کے مطابق کرائی جائے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور بشری بی بی کی فیملی کی بھی ملاقات کرادی گئی۔
بانی پی ٹی آئی سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا دن سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دی گئی جیل انتظامیہ کو لسٹ سے ہٹ کر بابر اعوان کو ملاقات کی اجازت دئیے جانے پر دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا، سلیمان اکرم راجہ نے جیل انتظامیہ کو دی گئی لسٹ سے بابر اعوان کا نام نکال دیا تھا جبکہ اعظم سواتی ، ظہیر چوہدری، نیازاللہ نیازی،حامد خان اور عزیز بھنڈاری کے نام دئیے ۔
جبکہ بشری بی بی کی جانب سے سلیمان صفدر اور عثمان ریاض گل کے نام دئیے گئے بشری بی بی کی بیٹی مبشرہ شیخ اور بھابھی مہرالنساء نے بھی ملاقات کی ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جب سلیمان اکرم راجہ اور دیگر رہنماء جب جیل کے اندر روانہ ہوئے تو بابر اعوان بھی چل پڑے اس پر سلیمان اکرم راجہ نے جیل انتظامیہ سے کہا کہ اگر آپ بابر اعوان کو نہیں روکیں گے تو ہم ملاقات کیلئے نہیں جائینگے ۔
ہم نے ڈسپلن قائم کرنا ہے اور دی گئی لسٹ کے مطابق ملاقاتیں ہونگی تاہم بابر اعوان سلمان اکرم راجہ ے روکنے کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے چلے گئے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان ، عظمی خان اور نورین خان نے بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں :ہماری مدد کے بغیر پاکستان مسلم لیگ ن کا وزیر اعظم نہیں بن سکتا تھا، سعید غنی