اہم خبریں

ناران، برفانی گلیشئر گرنے سے متعدد ہوٹل ،مکانات اور ایک ٹربائن تباہ،چترال میں بھی برفباری

بالاکوٹ ، چترال( اے بی این نیوز    ) ناران میں برفانی گلیشئر گرنے سے متعدد ہوٹل ،مکانات اور ایک ٹربائن تباہ ہو گئی۔ واقعہ ناران جھیل سیف الملوک روڈ پر پیش آیا ۔ برفانی تودہ گزشتہ روز گرنے سے انفراسٹرکچر شدید متاثر
ناران سے زمینی رابطہ گلیشر آنے کی وجہ سے متعدد مقامات سے منقطع ہے ناران کے اس علاقے میں آبادی نہ ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ناران سے پہلے تین گلیشیر شاہراہ کاغان پر گرنے کی اطلاعات ہیں
ماہرین نے دھوپ تیز ہوتے ہی مزید برفانی تودے گرنے کا خدشہ ظاہر کر دیاچترال شہر اور مضافات میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش ،پہاڑوں او ربالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے۔
بارش کے باعث چترال میں سردی دوبارہ لوٹ آئی لواری ٹنل ایریا میں بھی ہلکی برفباری جاری ، تاہم ٹریفک رواں دواں ۔ چترال کی تمام سڑکیں فی الحال ٹریفک کے لئے کھلی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنےکی ہدایت ۔ بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ 27 مارچ تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔

مزید پڑھیں :ہماری مدد کے بغیر پاکستان مسلم لیگ ن کا وزیر اعظم نہیں بن سکتا تھا، سعید غنی

متعلقہ خبریں