اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنماء پیپلز پارٹی سعید غنی کراچی دنیا کے بڑے شہروں میں سے ایک ہے۔ کراچی میں مسائل حل نہیں ہو رہے بڑھ رہے ہیں اس سے اتفاق نہیں کرتا۔
پیپلز پارٹی کراچی میں مظبوط جماعت ہے ۔ حالیہ عام انتخابات اور بلد یاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو شاندار کامیابی ملی۔ ہم نے تاریخ میں پہلی بار سو سے زیادہ یو سی جتیی اس کا مطلب لوگ ہم پر اعتماد کرتے ہیں۔
کراچی پر ہم نے جتنی توجہ دی ماضی میں کسی نے نہیں دی۔ کراچی میں انفراسٹرکچر پر بہت کام ہو رہا ہے۔ کراچی میں سیورج اور پانی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ وہ اے بی این نیوز سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے نالوں اور پارکوں پر قبضہ کیا اوپر مکان بنائے اس سے مشکلات ہوتی ہے۔
کراچی میں سٹریٹ کرائم ہے مگر صرف کراچی میں نہیں کرائم پورے ملک میں ہے۔ اسلام آباد اور لاہور میں بھی کرائم ہوتا ہے۔ کراچی میں اللہ کا شکر ہے اب بوری بند لاشیں نہیں ملتی۔ دس سال پہلے لوگوں کو فطرے اور زکات کی پرچیاں آتی تھی۔ لندن اور امریکہ کے شہروں میں بھی اسٹریٹ کرائم ایک مسئلہ ہے۔ آئین میں حکومت وزیر اعظم اور کابینہ پر مشتمل ہوتی ہے۔
اور پیپلز پارٹی اس حکومت کا حصہ نہیں ہے۔ ہماری مدد کے بغیر پاکستان مسلم لیگ ن کا وزیر اعظم نہیں بن سکتا تھا۔ انھوں نے ہم سے ووٹ لیے بدلے میں ہم نے ان سے چیئرمین سینٹ کی سیٹ لی۔
سندھ اور پنجاب کے لوگوں کو نقصان پہنچتا ہو تو ہم اس پر بات کریں گے۔ ہم آئینی حدود میں رہ کر احتجاج کریں گے۔
مزید پڑھیں :سندھی بہن بھائی بہت جذباتی ہیں،سب سے پہلامسئلہ یہ ہے پانی تو ہے ہی نہیں، عظمیٰ بخاری