اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا۔
کمیٹی کا پی آئی اے کی نجکاری کے تیز ترین منصوبے کی منظوری دی گئی۔
حکومت نے پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز اور انتظامی کنٹرول کی فروخت کی منظوری دے دی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ
پی آئی اے کی نجکاری قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے اور ادارے کی مکمل صلاحیت کے حصول کیلئے ضروری ہے۔
حکومت پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو شفاف اور تیز تر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
مزید پڑھیں :190ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواست پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی