اہم خبریں

غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا میں 07 دن باقی،ملک بدری کی تیاریاں

اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے میں صرف 07 دن باقی 23 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 876,576 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے

حکومت پاکستان کی جانب سے 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیاحکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے میں 07 دن باقی رہ گئےحکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی

حکومتِ پاکستان نے واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے ہیںمقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔
ٹرمپ انتظامیہ کا 5لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان

متعلقہ خبریں