کوئٹہ (اے بی این نیوز) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے دہشت گردی کیخلاف جنگ ریاست کے ہر ادارے اور ہر فرد کی جنگ ہے جس سے ہمیں مل کر لڑنا ہے،بلوچستان کے ہر تعلیمی ادارے میں قومی ترانہ پڑھا اور پاکستان کا قومی جھنڈا لہرایا جائیگاجن تعلیمی اداروں کے سربراہان ان احکامات کی پابندی نہیں کروا سکتے وہ اپنے عہدے سے دستبردار ہو جائیں، کسی چیک پوسٹ پر بھتہ خوری نہیں چلے گی ایسی کوئی بھی مصدقہ شکایت ملی تو متعلقہ ایس ایچ او یا رسالدار لیویز نہیں رہیگا،
بلوچستان کا کلچر روایتوں کا امین ہے جس میں مسافروں اور معصوم مزدوروں کے قتل کا سوچا بھی نہیں جاسکتا،آئینی حلف کی پاسداری ضروری ہے ریاست مخالف عناصر کے سامنے نہیں جھکنا،امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے صوبے میں کوئی شاہراہ بند نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انتظامی افسران کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا۔
اجلاس کو بلوچستان میں امن و امان اور سروس ڈلیوری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،اجلاس کے دوران ریاست مخالف پروپیگنڈوں اور سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا اور اس با بت تمام کمشنرز اور ضلعی افسران کو سب ڈویژن میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا ضلعی سطح پر ریاست مخالف عناصر کو فورتھ شیڈول میں شامل کرکے ان کی منفی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائیگی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ریاست کیخلاف بیانیہ میں ملوث سرکاری افسران اور ملازمین کیخلاف کارروائی ہوگی،،
اجلاس کے شرکا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی نے کہابلوچستان کے ہر تعلیمی ادارے میں قومی ترانہ پڑھا اور پاکستان کا قومی جھنڈا لہرایا جائیگاجن تعلیمی اداروں کے سربراہان ان احکامات کی پابندی نہیں کروا سکتے اپنے عہدے سے دستبردار ہو جائیں، ریاست کے احکامات کی بجا آوری فرائض منصبی میں شامل ہے
ہر سرکاری افسر اور اہلکار کو عمل کرنا ہوگا، امن و امان کی بحالی اولین ترجیح، صوبے میں کوئی شاہراہ بند نہیں ہوگی اورہر ضلعی افسر اپنے علاقے میں ریاستی رٹ قائم کرنے کا ذمہ دار ہے،انہوں نے کہا دہشت گردی کیخلاف جنگ ریاست کے ہر ادارے اور ہر فرد کی جنگ ہے ہمیں مل کراس سے لڑنا ہے پالیسی حکومت دیتی ہے عمل درآمد فیلڈ آفسران کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کسی چیک پوسٹ پر بھتہ خوری نہیں چلے گی ایسی کوئی بھی مصدقہ شکایت ملی تو متعلقہ ایس ایچ او یا رسالدار لیویز نہیں رہیگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تنبیہ کی کہ ریاست مخالف عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے آئینی حلف کی پاسداری ضروری ہے ریاست مخالف عناصر کے سامنے نہیں جھکنا انہوں نے ہدایت کی عوامی میل جول اور اجتماعات میں حکومت پالیسیوں کی ایڈوکیسی و ترویج کریں
،بلوچستان کا کلچر روایتوں کا امین ہے جس میں مسافروں اور معصوم مزدوروں کے قتل کا سوچا بھی نہیں جاسکتا، بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا جاررہا ہے جس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا میں 07 دن باقی