پشاور(اے بی این نیوز) وزیر برائے اعلیٰ تعلیم پختونخوامینا خان آفریدی کا کہناہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پشاور یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کو ارشد شریف شہید کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت نے پشاور یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کو مقتول صحافی ارشد شریف شہید کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیرحکومت مینا خان آفریدی نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ کے اعلان پر جلد کام شروع کیا جائے گا ، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر عملدرآمد کرکے جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کا نام تبدیل کرینگے۔مینا خان آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی بحالی میں صحافیوں کا کردار مسلمہ ہے۔
سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں