اہم خبریں

تنخواہوں سے پروفیشنل ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ

پشاور( اے بی این نیوز )خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے پروفیشنل ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے محکمہ صحت کو ایک مراسلہ بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے پیشہ ورانہ ٹیکس کٹوتی مقررہ شرح کے مطابق کی جائے گی۔ مراسلے میں ڈاکٹروں سے ٹیکس بقایاجات کی وصولی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ ہدایت پشاور ہائیکورٹ کے 2021 کے فیصلے کے تحت جاری کی گئی ہے، اور اگر اسپتال انتظامیہ عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کرتی، تو جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں