اہم خبریں

عوام کو بجلی کی قیمتوں اور سولر پالیسی سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں اور سولر پالیسی سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پاور ڈویژن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے جامع پیکیج تیار کیا جا رہا ہے جلد اعلان ہوگا۔

پاور سیکٹر میں اصلاحات کی بدولت عوام کوبجلی کی قیمتوں میں مزیدریلیف دیں گے، قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔وزیراعظم نے سولرائزیشن پالیسی پر عوام کے ابہام حقائق اور اعدادوشمار کی بنیاد پر دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جینریشن کمپنیوں کے خاتمے سے متعلق تمام قانونی اور دیگر امور جلد طے کئے جائیں۔انھوں نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیز تر کرنے اور پاورڈویژن، آبی وسائل اور پیٹرولیم ڈویژن میں ہم آہنگی بہتر کرنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ خبریں