اہم خبریں

دفعہ 144 نافذ کردی گئی ،نوٹیفکیشن جاری

کراچی ( اے بی این نیوز )کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

اس فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق کراچی میں ہر قسم کے جلسے، جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پر نافذ کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے، جس کے لیے پولیس نے درخواست کی تھی۔

متعلقہ خبریں