اہم خبریں

تونسہ، جھنگی میں پولیس چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ، جوابی کارروائی میں ایک خوارجی ہلاک

تونسہ (اے بی این نیوز) تونسہ میں دہشت گردوں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے جھنگی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کاظمی کے مطابق دہشت گردوں نے جھنگی پولیس چوکی پر راکٹ فائر کیے جس کے بعد پولیس نے تھرمل کیمروں کی مدد سے جوابی کارروائی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بھرپور اور موثر کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ باقی فرار ہو گئے۔

حملے میں پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ رواں ماہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے یہ آٹھواں حملہ ہے۔ اس سے قبل پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے علاقے کچے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش اور حکیم کوش کو ہلاک کر دیا تھا۔

مقتول ڈاکو گزشتہ سال کچا مچھا میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت کے مرکزی ملزم تھے۔ گزشتہ سال 22 اگست کو ڈاکوؤں نے مچھا پر حملہ کیا تھا۔ 12 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج پیر24 مارچ 2025 موسم کیسا رہے گا؟؟؟

متعلقہ خبریں