اہم خبریں

صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن نہیں کیا جاسکتا، بیرسٹرسیف

پشاور ( اے بی این نیوز   ) بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ پہلے دن سے کہتے آرہے ہیں معاملات کا حل مذاکرات سے ہی نکلتا ہے۔ حکومت پاکستان کو افغانستان کے ساتھ باضابطہ رابطہ کرنا چاہیے۔
حکومت کی طرف سے مسلسل سردمہری کا اظہار ہوتا رہا ہے۔
بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے میں دلچسپی رکھتے ۔ افغانستان میں پاکستانی سفیر کو پشتون کلچر سے واقف ہونا چاہیے۔ میری نظر میں جو بھی سفیر تعینات ہواس کو پشتون ہونا چاہیے۔
افغانستان کی موجودہ حکومت کو ڈونلڈ ٹرمپ بھی تسلیم کرنے کی بات کررہا ہے۔
افغان حکومت اور ہمارے ادارے مشترکہ طور پران واقعات کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے آپریشن کے حوالے سے جوبیان دیا اس میں وضاحت نہیں تھی۔ وزیراعظم کے بیان کو میڈیا میں جسطرح پیش کیا گیا اس سے ابہام پیدا ہوگیا۔
صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن نہیں کیا جاسکتا۔ آپریشن سے متعلق ہماری رائے بالکل واضح ہے۔ فی الحال انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے علاوہ باقی ضرورت نہیں۔
مزید پڑھیں :ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا جرم،راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت دوسرا مقدمہ درج

متعلقہ خبریں