اہم خبریں

صدرمملکت کی جانب سے مسلح افواج کے افسران اورجوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ملک نے مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو 2 ستارہ بسالت ، 227 کو تمغہ بسالت، 82 کو امتیاز سرٹیفکیٹ، 185 کو آرمی چیف تعریفی کارڈ، 23 کو ہلال امتیاز، 12 کو فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔ ملٹری اور 133 کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔
پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ستارہ بسالت حاصل کرنے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید، سپاہی سوبان مجید بلوچ جبکہ لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید، لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔
اسی طرح میجر بابر خان شہید، میجر عامر عزیز شہید، میجر رمیز امتیاز، میجر علی رضا شاہ شہید، کیپٹن جہانگیر شہید، کیپٹن امیر احمد بدر شہید کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بہادری کا تمغہ حاصل کرنے والوں میں کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید، صوبیدار قیصر رحیم، صوبیدار عابد اللہ شہید بھی شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ کرنل محمدعملی شوکت شہید،سپاہی صوبان مجید بلوچ کو ستارہ بسالت نوازاگیا۔ میجربابرخان شہید،میجرعامرعزیزشہید،میجررمیض امتیاز کو بھی تمغہ بسالت نوازاگیا۔ میجرعلی رضاشاہ شہیدکیپٹن جہانگیرشہید،کیپٹن عامراحمد بدرشہید کو تمغہ بسالت نوازاگیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا کو خدمات عامہ کے شعبے میں شاندار خدمات پر ہلال امتیاز عطا کیاگیا۔
سید علی حیدر گیلانی کو خدمات عامہ کے شعبے میں گرانقدر خدمات پر ہلال امتیاز عطاکیاگیا۔ حسین دائود کوانسان دوستی ومفاد عامہ کے شعبے میں شاندار خدمات پر ہلال امتیاز عطا کیاگیا۔ خواجہ انور مجید کو سماجی شعبے میں گرانقدر خدمات پر ہلال امتیاز عطا کیاگیا۔
پروفیسر ڈاکٹر شہریار کو طب کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز عطا کیاگیا۔ سعدیہ راشد کو تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز عطا کیاگیا۔ عامر حفیظ ابراہیم کو سائنس اور آئی ٹی کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز عطا کیاگیا۔
جمی انجینئر کو سماجی خدمات کے شعبے میں شاندار کارکردگی پر ہلا ل امتیاز عطا کیاگیا۔ عمرفاروق کو خدمات عامہ کے شعبے میں شاندار خدمات پر ہلال امتیاز عطا کیاگیا۔ ڈاکٹرنوید شیروانی کو خدمات پاکستان کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز عطا کیاگیا۔
مزید پڑھیں :سیکیورٹی فورسزنےپاک افغان سرحدپرخارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی

متعلقہ خبریں