راولپنڈی ( اے بی این نیوز )سیکیورٹی فورسزنےپاک افغان سرحدپرخارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔ شمالی وزیرستان کےعلاقےغلام خان کلےمیں دراندازی کی کوشش کی،آئی ایس پی آر کے مطابق
سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی میں 16خارجی مارےگئے۔ پاکستان باربارافغان عبوری حکومت سےموثربارڈرمینجمنٹ کیلئےکہتاآرہاہے۔ توقع ہے افغان عبور ی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی۔
افغانستان خارجیوں کوپاکستان میں دہشتگردی کیلئےاپنی سرزمین استعمال کرنےسےروکے۔ سیکیورٹی فورسزاپنی سرحدوں کومحفوظ بنانےکےلیےپرعزم ہے۔ سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کاخاتمہ یقینی بنائیں گی۔
مزید پڑھیں :فتنہ الخوارج اور دہشت گرد تنظیموں کے عزائم ناکام بنا دیں گے،صدر زرداری