ہری پور ( اے بی این نیوز )23مارچ کو مینارپاکستان پر قراردادمنظورہوئی کہ علیحدہ ملک میں مسلمان آزادی سے رہ سکیں گے۔ بدقسمتی سے اس وقت کوئی آزاد نہیں۔ بات کرنے والے کو پیکا ایکٹ کے تحت بند کر دیا جاتا ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ہری پورمیں میڈیا سے گفتگو۔ کہابانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ پارٹی کا جو سیاسی فیصلہ تھا وہ بالکل درست تھا۔
محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں انسٹال رجیم حکومت کیخلاف جماعتیں اکٹھی ہو رہی ہیں۔ دہشت گردی واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ بارڈر پر خاردار باڑ لگی ہونے کے باوجود آمدروفت سوالیہ نشان ہے.
مزید پٔڑھیں :ایران نے خلیجی جزائر پر نئے میزائل سسٹم نصب کردیئے