اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ فتنہ الخوارج اور دہشت گرد تنظیموں کے عزائم ناکام بنا دیں گے۔ صدر زرداری کا یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب۔ کہا ہمیشہ اندرونی اور بیرونی دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دیا۔ ففتھ جنریشن وار فیئر اہم چیلنج ہے۔ ہم باحوصلہ قوم ہیں۔ چیلنجز پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مادر وطن کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشت گردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا۔ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ نوجوان نسل میں نفرت اور مایوسی پھیلانے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
بھارت ہمیشہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھتا ہے۔ ان شا ءاللہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا۔ عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کیلئے فوری فیصلہ کن اقدامات کرے
مزید پڑھیں :چوتھا ٹی 20 کیویز کے 221 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 105 رنز پر ڈھیر