اہم خبریں

یوم قرار داد پاکستان تجدید عہد وفا کا دن، ایوان صدر میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اے وطن تو سلامت رہے تاقیامت رہے۔ یوم قرار داد پاکستان تجدید عہد وفا کا دن۔ ایوان صدر میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب۔ مہمان خصوصی صدر زرداری روایتی بگھی میں تقریب میں پہنچے۔ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف اور مسلح افواج کے سربراہان نے استقبال کیا۔

تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی پریڈ ۔ آرمی، نیوی اور فضائیہ کے دستوں کا مارچ پاسٹ، قومی پرچم کو سلامی دی۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کرکے دشمن پر لرزہ طاری کر دیا۔

شیر دل فارمیشن نے شاندار فضائی مظاہرہ کیا۔ جے ایف 17 تھنڈر۔ ایف 16۔ جے 10 سی۔ میراج طیاروں کے ذریعے شاندار فلائی پاسٹ۔ پاکستان آرمی کا مایہ ناز پائپ اینڈ پرکشن بینڈ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر ۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب میں غیرملکی سفیروں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں :افغانوں کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں9 روز باقی

متعلقہ خبریں