اہم خبریں

حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے معذرت کر لی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے معذرت کر لی۔

موقر قومی اخبار کے مطابق، حکومت نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تسلیم کیا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ بڑھ رہا ہے، مگر فوری طور پر ریلیف فراہم کرنے سے معذرت کی۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں ہوا، جہاں پارلیمانی سیکرٹری بلال اظہر کیانی نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بڑھتے ہوئے بوجھ کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ بڑھ گیا ہے، تاہم ملکی معیشت کے موجودہ حالات کے باعث فوری طور پر ملازمین کو ریلیف دینا ممکن نہیں۔

متعلقہ خبریں