اہم خبریں

عید پر افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں

کراچی ( اے بی این نیوز )محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے عید الفطر کے موقع پر افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران اور عملے کی عید کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو عید الفطر پر کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو اور عید تعطیلات کے دوران کوئی شہری اضافی کرایہ ادا نہ کرے۔ شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ تمام افسران اور اہلکار عوامی شکایات کے حل کے لیے فیلڈ میں موجود رہیں گے۔

متعلقہ خبریں