لاہور ( اے بی این نیوز )سی ٹی او کے حکم پر بغیر لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
شہر کی مختلف شاہراہوں پر سٹی ٹریفک پولیس نے خصوصی ناکے لگائے ہیں، جہاں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ اگر کسی کے پاس لائسنس نہیں ہے تو فوری طور پر لائسنس بنوانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لائسنس کی موجودگی سفر کی حفاظت کی ضمانت دیتی ہے، اس لیے شہریوں کو بغیر لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے گریز کرنا چاہیے، ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔