کراچی(اے بی این نیوز)سندھ حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر پر تین تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جو پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک ہوں گی، اس دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے بھی عید الفطر پر 3 تعطیلات کا اعلان کیا جاچکا ہے۔دوسری جانب عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے 30 مارچ کو چاند نظر آنے کا واضح امکان ظاہر کیاہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز میں کشیدگی بڑھ گئی ،قائم مقام چیف جسٹس کا حکم غیر قانونی قرار
