اسلام آباد ( اے بی این نیوز )حکومتی کوششوں اوراعلان کے باوجود چینی کی قیمت180روپے تک فی کلو۔ نائب وزیراعظم نے2 روز قبل چینی کی ریٹیل قیمت 164 روپے کلومقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کردیئے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت180 روپے تک ہے۔ چینی کی اوسط قیمت 170 روپے 41 پیسے فی کلو ہے۔
کراچی،اسلام آباد،راولپنڈی ،پشاور کےشہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہو گئے۔ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں ایک روپے49 پیسے کمی ہوئی۔ ملک میں چینی کی اوسط قیمت 170 روپے41 پیسے فی کلو پر آگئی۔ گذشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 171 روپے 90 پیسے فی کلو تھی۔
مزید پڑھیں :سوشل میڈیاہماری طاقت ہے،26ویں آئینی ترمیم کےبعدعدلیہ کوختم کردگیاگیا،فیصل چودھری