اہم خبریں

سوشل میڈیاہماری طاقت ہے،26ویں آئینی ترمیم کےبعدعدلیہ کوختم کردگیاگیا،فیصل چودھری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )رہنماپی ٹی آئی فیصل چودھری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیاکودنیامیں کہیں بھی کنٹرول نہیں کیاجاسکتا۔ جن اکاؤنٹس کوہم اون نہیں کرتےانہیں ڈس اون کیسے کریں۔ پی ٹی آئی کےکسی آفیشل اکاؤنٹ سےغلط موادشیئرنہیں ہو۔
ہماری جماعت پربغیرثبوت کےالزامات لگائےجارہےہیں۔ وہ اےبی این کےپروگرام’’ڈیبیٹ@8 میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےنظریےکوجوقبول نہیں کرتااس کی کوئی وقعت نہیں۔
سوشل میڈیاہماری طاقت ہے،26ویں آئینی ترمیم کےبعدعدلیہ کوختم کردگیاگیا۔ ہم الیکشن مہم سوشل میڈیاکےذریعےہی جیتے۔ فارم47کےتحت بنائی گئی حکومت جعلی ہے۔
رہنما ن لیگ سینیٹرناصربٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نےملک میں انتشارپھیلانےکی کوشش کی۔ 2018میں دھاندلی کےذریعےپی ٹی آئی کواقتدارمیں لایاگیا۔ ہم پرتنقیدکی جاتی ہے کہ فارم47کےتحت مسلط کیاگیا۔
پی ٹی آئی کوقومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بلایاگیا لیکن نہیں آئے۔ پاکستان میں عدالتیں انصاف فراہم کررہی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کواپنی گناہی عدالتوں میں ثابت کرناہوگی۔

مزید پڑھیں :ماہ رمضان کے تیسرے عشرے کی دعا اور عشرے کی فضیلت

متعلقہ خبریں