اہم خبریں

عمران خان تویہاں دہشتگردوں کےدفترکھولنےاورلاکربسانےکوتیارتھے، راناثنااللہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )راناثنااللہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں تمام سیاسی جماعتیں موجودتھیں،اگرکسی نےاجلاس میں نہ آناضروری سمجھاتویہ ان کی رائے ہے۔
میٹنگ میں بریفنگ کےدوران تمام چیزیں سیاسی قیادت کےسامنےرکھی گئیں۔
آرمی چیف نےاپنی گفتگودہشتگردی کیخلاف حالت جنگ میں ہونےسےشروع کی۔ جب حالت جنگ میں ہیں توپھریہ کہناآپریشن کب شروع ہوگاغیرمنطقی بات ہے۔ خودساختہ ابہام پیداکیاجارہاہےجب ہم حالت جنگ میں ہیں توپھرہرچیزواضح ہے۔
پی ٹی آئی سےمشاورت ہوئی ہےعلی امین گنڈاپوروہاں پارٹی کےنمائندےموجودتھے۔ علی امین گنڈاپورنےاجلاس میں مثبت اوراچھی بات کی۔ علی امین گنڈاپورنےفنڈزکی بات کی جس کووزیراعظم نےنوٹ کیا۔
مشاورت سب سےہورہی ہےاوروزیراعظم مستقبل میں بھی مشاورت کریں گے۔ دہشتگردی کےحق میں جتناپروپیگنڈاہورہاہےسارےاکاؤنٹس انکےساتھ رابطےمیں ہیں۔ بھارتی میڈیانےبھی اس واقعےپرطویان اٹھایاجیسےوہ جشن منارہےتھے۔ بانی پی ٹی آئی تویہاں دہشتگردوں کےدفترکھولنےاورلاکربسانےکوتیارتھے۔

مزید پڑھیں :ونڈ فال ٹیکس وصولی،چار ہفتوں میں 34.5 ارب روپے سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع

متعلقہ خبریں